اردو | हिन्दी | English
134 Views
Politics

نتیش کمار کو ملی جدیو کے قومی صدر کی ذمہ داری

Nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

سنگھ واد کے خلاف ملک کو متحد کرنے کی ضرورت،مذہب کے نام پر سماج کو بانٹنے والے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے میں لگے ہیں:وزیر اعلیٰ

پٹنہ 23 اپریل (اسٹاف رپورٹر): جنتا دل یونائٹیڈ کی قومی کونسل کی پٹنہ میں منعقد میٹنگ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کو جدیو کے قومی صدر کی حیثیت سے باضابطہ تاجپوشی ہوگئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اتحاد قائم کریں گے اور بی جے پی کے خلاف رائے عامہ ہموار کریں گے۔ مقامی کرشن میموریل ہال میں پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں پارٹی کے رخصت پذیر صدر شرد یادو نے مسٹر کمار کا نام پارٹی کے قومی صدر کے طور پر پیش کیا۔ جبکہ پارٹی کے سکریٹری کے سی تیاگی نے اس کی تائید کی۔ پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے میٹنگ میں موجود پارٹی کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں جس طرح مہاگٹھ بندھن بنا اور کامیاب رہا اسی طرح قومی سطح پر بی جے پی مخالف طاقتوں میں اتحاد قائم ہوا تو 2019 میں بی جے پی کی رخصتی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے نظریہ پر کام کرتی ہے اس لئے انہوں نے آر ایس ایس سے آزاد بھارت کے مفروضہ کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے ہمارا مشن بی جے پی مخالف جماعتوں کو متحد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ پختہ یقین ہے کہ بی جے پی کو مہاگٹھ بندھن کے ذریعہ ہرایا جاسکتا ہے اس لئے قومی سطح پر بھی مہاگٹھ بندھن بنانے میں وہ اپنا رول ادا کریں گے۔پارٹی کے سربراہ بنائے جانے کے پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں قومی صدر شرد یادو نے قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں خواہش ظاہر کی کہ مجھے پارٹی کا صدر بنایا جائے

About the author

Taasir Newspaper