اردو | हिन्दी | English
124 Views
Sports

وراٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال: دراوڑ

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی ) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان راہل دراوڑ نے ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ وقت میں ٹیم کے اہم ستون بن چکے ہیں۔ان میں عظیم کرکٹر بننے کی تمام خصوصیات ہیں اور وہ نوجوان نسلوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کرکٹر ایئکن نے کہاکہ 27 سالہ وراٹ نے بہت کم وقت میں تمام کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں نکھرکر سامنے آئے ہیں۔ان کی سب سے بڑی طاقت کامیابی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد بھی مسلسل سیکھتے رہنے کی خواہش ہے۔ دراوڑ نے کہاکہ وراٹ میدان پر جارحانہ ہونے کے ساتھ ساتھ دباؤ کا بخوبی سامنا کرنے والے کھلاڑی ہیں۔حال میں آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں انہوں نے اکیلے اپنے طور پر ٹیم کو کئی یادگار جیت دلائیں۔ انہوں نے نا مساعد حالات میں دباؤ سے بہتر طریقے سے نمٹتے ہوئے عمدہ اننگز کھیلی۔ان کی سب سے بڑی خاصیت ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنا فطری کھیل کھیلتے ہیں۔ سابق قدآور بلے باز نے کہاکہ وراٹ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کا مقصد کرکٹ کے سب سے قدیم فارمیٹ ٹیسٹ میں بھی اپنی بادشاہت قائم کرنا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ دراوڑ نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کو مستقبل کا کرکٹ ماننے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کے ہر فارمیٹ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے اور کسی کو بھی ایک دوسرے سے برتر نہیں سمجھنا چاہیے۔ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے پرانا فارمیٹ ہے اور اس کی اہمیت ہمیشہ رہے گی۔

About the author

Taasir Newspaper