اردو | हिन्दी | English
221 Views
Politics

کوئی مجھے اقتدار سے بے دخل نہیں کرسکتا:ممتا بنرجی

mamata_banerjee
Written by Taasir Newspaper

     کوئی مجھے اقتدار سے بے دخل نہیں کرسکتا:ممتا بنرجی
کولکاتہ10اپریل(آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوسرے حصے کے تحت کل31سیٹوں پرپولنگ ہوگی جس میں تقریباََ70لاکھ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ان سیٹوں کیلئے کل انتخابی مہم تھم گئی تھی۔یہ نشستیں ریاست کے مغربی مدناپور، بانکوڑہ اور ہلال اضلاع میں ہیں۔اس مرحلے میں کئی اپوزیشن رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔مغربی بنگال میں اس مرحلے میں کل163امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں21خواتین شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جو طاقتیں مجھے اقتدار سے بے دخل کرنے کا دعویٰ کررہی ہیں انہیں یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ جیسے جیسے انتخابی مراحل پورے ہوتے جائیں گے ویسے ویسے ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسکتی جائے گی۔ ممتا بنرجی اسمبلی انتخابات کے اگلے مرحلے میں ووٹنگ کی صورتحال کے تناظر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper