کچھ دنوں بعد مرد مانگیں گے ریزرویشن :نریندر مودی

0
53

جموں، 19؍اپریل (آئی این ایس انڈیا )نریندر مودی نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب میں کہا کہ کچھ دنوں میں مرد طبقہ ریزرویشن کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور ریزرویشن میں گولڈ میڈل مانگ سکتے ہیں۔مودی نے یہ بات ویشنو دیوی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد تقریب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ دیکھتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جن والدین نے اپنے بچوں کو یہاں پڑھنے بھیجا وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔مودی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو باتیں یاد رکھنی چاہیے وہ بھول جاتے ہیں اور جو بھولنا چاہیے اسے ہم یاد رکھتے ہیں۔ہم میں سے ہر کسی نے کبھی کچھ بننے کا خواب دیکھاہوگا۔