اردو | हिन्दी | English
156 Views
Sports

گوتم گمبھیر نے ٹی 20 کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے

گوتم-گمبھیر.
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (یو این این) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اور اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے ٹی 20 کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 16 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ گمبھیر نے رواں آئی پی ایل نائن میں سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں 90 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بھارت کی طرف سے سریش رائنا، ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے، جنہوں نے 8840 رنز بنا رکھے ہیں، بریڈہوج 6998 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper