اردو | हिन्दी | English
204 Views
Entertainment

اداکارہ ملیکا شراوت نے فرانسیسی بزنس مین سے شادی کرلی

Mallika-Sherawat
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،8 مئی(پی ایس آئی)بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے دوسری شادی کرلی۔فلم نگری میں رواں سال بڑے بڑے اداکار شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جس کے باعث بڑی عمر کی اداکاراؤں کی شادی کا سیزن کہا جارہا ہے جب کہ اداکارہ پریتی زنٹا کے بعد ایک اور اداکارہ نے غیر ملکی سے شادی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنی قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس ٹائیکون سائل آکزین فینس سے طویل معاشقے کے بعد شادی کرلی ہے جس کے بعد یہ اداکارہ کی دوسری شادی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملیکا شراوت کی شادی کی تقریب فرانس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔دوسری جانب اداکارہ کے والد نے بھی شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی شادی کی بڑی تقریب جلد ہی ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ ملیکا شراوت نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے بھی شادی کی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper