اردو | हिन्दी | English
377 Views
Health

بچوں کے پکوان تاثیر

میٹھی ٹیکیا

اجزاء : میدہ۔دو کپ ، چینی۔2/1کپ ، گھی۔2/1کپ ، سوجی۔2/1کپ ، کھوپر۔کدوکش 4/1کپ ، الائچی۔10عدد
ترکیب: میدے میں کھوپرا سوجی، الائچی، چینی پیس کرشامل کریں۔مکس کریں۔ گھی ڈالیں۔ مکس کریں۔اب دودھ یا پانی سے گوندھ لیں اور 20منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔روٹی بیل کر گول ٹیکیا کٹ کرلیں اور فرائی کرکے پیش کریں۔

مونگ دال کا حلوہ

اجزاء: پسی الائچی۔5عدد ، گھی۔6کھانے کے چمچے ، ماوایا کھویا۔4/3کپ ، مونگ کی دال۔1کپ ، زعفران۔(تھوڑے دودھ میں گھلا ہوا) ، چینی۔1کپ ، پستے گارنش کے لئے
ترکیب: پہلے مونگ کی دال کو گرائینڈ کرلیں۔اب ایک دیگچی میں گھی گرم کرکے اس میں دال کو فرائی کرلیں۔ یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائے۔اب اس میں ماوا ڈال کر ہلکی آنچ پر مسلسل پکائیں،یہاں تک کہ دال اور ماوا یا کھویا اچھی طرح سے مکس ہوجائے۔ پھر اسے چولہے سے ہٹا کر ایک طرف رکھیں۔اب شیرہ تیار کرلیں اور اس میں تھوڑے دودھ میں گھلا ہوا زعفران اور پسی الائچی شامل کردیں۔پھر اس میں دال کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اوپر سے چاندی کے ورق اور بادام ڈال کر گارنش کرلیں۔

لسہ کھویا

اجزاء: گائے کا دودھ۔2کلو
ترکیب: گائے کے دودھ کو ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ آدھارہ جائے اور اس کا رنگ برا?ن ہوجائے جب دودھ گاڑھا ہونگے لگے تو اسے تھوڑی تیز آنچ پر پکائیں۔لسہ کھویا تیار ہے۔

اسٹرابیری چاکلیٹ کیک

اجزاء: میدہ۔تین کپ ، کوکو۔چوتھائی کپ ، انڈے۔چار عدد ، چینی۔آدھ کپ
آئسنگ کے لئے : فریش کریم۔250گرام ، اسٹرابیری پوری۔4/1کپ ، آئسنگ شوگر۔8کھانے کے چمچے ، اسٹرابیری۔2/1کلوگرام ، دودھ۔2/1کپ
ترکیب: انڈے خوب اچھی طرح پھینٹیں تاکہ فلفی ہو جائیں۔ اب اس میں پسی ہو ئی چینی شامل کرکے مکس کریں۔ پھر میدہ ، کوکو پاؤڈر الگ مکس کریں اور انڈے والے مکسچر میں ڈالیں( یاد رکھیں جب میدہ کوکو والا مکسچر ملائیں انڈے میں تو تھوڑا تھوڑا مکس کرتے جائیں اوون کو 220سینٹی گریڈ پر پری ہیٹ کیجئے۔ کیک کو 8×8 کے ڈو پین میں ڈال کر پکائیں۔ 12منٹ میں تیار ہو جائے گا۔ کیک کو ٹھنڈ ا کریں ، دودھ ڈالیں فریش کریم میں آئسنگ شوگر پوری مکس کیجئے کیک پر لگائیں دوسرا کیک رکھ کر کریم اسٹرابیری سے ڈیکورکرلیجئے۔

About the author

Taasir Newspaper