اردو | हिन्दी | English
259 Views
Sports

حیدرآباد کے خلاف کے کے آر کیلئے کرو یا مرو کا مقابلہ

Gautam-Gambhir
Written by Taasir Newspaper

کولکاتہ21مئی(آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل سے جلدی باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو کل سب سے اوپر قابض سن رائزرس حیدرآبادکے خلاف میچ ہر حالت میں جیتنا ہوگا۔گزشتہ سال کے سیشن کے درمیان تک سب سے اوپر رہنے کے بعدکے کے آر آخری دو لیگ میچ ہار کرٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا،اس بار بھی ٹیم کی کم و بیش وہی صورت حال ہے۔آئی پی ایل کے نویں سیشن میں مقابلہ اتنا سخت ہے کہ کوئی ٹیم ابھی تک پلے آف میں جگہ پکی نہیں کر سکی ہے۔پانچ ٹیموں کے 16پوائنٹس ہیں اورآخری چار کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔گزشتہ دو دن سے یہاں ہو رہی بارش بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے اورایڈن گارڈن کور میں رکھا گیا ہے،دونوں ٹیموں کی نظریں آسمان پر لگی ہوں گی۔سن رائزرس 16پوائنٹس لے کر سب سے اوپر ہے اور شکست کے باوجود بھی وہ پلے آف میں پہنچ سکتا ہے اگرچہ جیتنے کی پوزیشن میں ٹاپ دو میں رہنے کا اس کا خواب ٹوٹ سکتا ہے۔دوسری طرف کے کے آر ہارنے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔دو بار مین آف دی میچ رہ چکے آندرے رسل پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے گجرات لائنز کے خلاف گزشتہ میچ نہیں کھیلے تھے اورکے کے آر خیمہ ان کے کل تک فٹ ہونے کی دعاء کرے گا۔رسل نے اس سیشن میں سب سے زیادہ 15وکٹ لئے ہیں۔اس کے علاوہ164.91کے اسٹرائک ریٹ سے وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبرپرہیں۔2012اور 2014میں آئی پی ایل جیت چکی کے کے آر کے اسپنر اس بار فلاپ رہے۔کپتان گوتم گمبھیر کو اب اپنے بڑے ہٹرس کو بلے بازی آرڈر میں اوپر بھیجنا ہوگا۔گمبھیر اور رابن اتھپا سے ٹیم اچھی شروعات ملنے کی امید کرے گی۔کے کے آر نے سن رائزرس کو گزشتہ میچ میں شکست دی تھی جس میں گمبھیر نے ناٹ آؤٹ 90رنز بنائے تھے۔دہلی ڈیر ڈیولس نے کل سن رائزرس کو آخری گیند پر 6 وکٹ سے شکست دے کرجھٹکادیا۔دوسری طرف آشیش نہرا کو چوٹ لگنے سے سن رائزرس کی بولنگ پر اثر پڑا ہے۔ان غیر موجودگی میں برندر سرن نے دو وکٹ لئے لیکن دہلی کو فتح سے نہیں روک سکے۔

About the author

Taasir Newspaper