اردو | हिन्दी | English
306 Views
Entertainment

دلچسپی سے خالی فلمیں نہیں کرتی،شردھا

Shraddha-Kapoor
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،23 مئی(پی ایس آئی)بالی وڈ فلم’’باغی‘‘میں زبردست کردار نبھانے والی اداکارہ شردھاکپور فلم کی کامیابی اور اپنی پذیرائی پر بہت خوش ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھا کہ باغی انھوں نے سوچ سمجھ کے سائن کی تھی اگر فلم روکھی پھیکی اور دلچسپی سے خالی ہوتی تو اسے کبھی قبول نہ کرتیں۔ ایک سوا کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی فلم کروں جس میں مجھے بھی کام کا مزہ آئے اور سینما بین بھی دیکھ کر بور نہ ہوں۔ شردھا کپور نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ بالی وڈ میں ان کی ایج کی لڑکیوں میں مقابلہ جاری ہے اور مقابلے کے اس ماحول میں فلموں کی تعداد بڑھانے کے بجائے اپنا معیار بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper