اردو | हिन्दी | English
564 Views
Politics

ممتا بنرجی کی دوسری بار تاجپوشی

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper
نفری وزارت میں 7 مسلمان، 18 نئے چہرے ، نتیش ،لالو ،اکھلیش،کجریوال، فاروق عبداللہ جیسے ممتاز سیکولر رہنماؤں کی شرکت
َؐکلکتہ 27مئی (یو این آئی )اسمبلی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے آج دوسری مدت کیلئے وزرات اعلیٰ کے عہدہ کا آج گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے حلف لیا ۔61سالہ ممتا بنرجی کے ساتھ دیگر 42وزار ئے نے حلف لیا ۔شہر کے تاریخی مقام ریڈروڈ پر منعقد حلف برداری تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ہے اور اس کے بعد چیف سیکریٹری باسو دیب بنرجی نے حکم نامہ پڑھ کر سنایا ۔ممتا بنرجی کے بعد پانچ وزراء نے ایک ساتھ حلف لیا جس میں ڈاکٹر امیت متر، ڈاکٹر پارتھو چٹرجی، سبرتو مکھرجی، امبانی جوردار، سوبھن دیب چٹرجی شامل تھے ۔42وزارتی ٹیم میں 24پرانے چہرے ہیں جب کہ 18نئے چہروں کوشامل کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے اپنے کابینہ میں چار خواتین کو نمائندگی دی ہے ۔ممتا بنرجی نے اپنے کابینہ میں 7مسلمانوں کو بھی شامل کیا ہے ۔جس میں فرہاد حکیم ، جاوید احمد خان، عبد الرزاق ملا، مولانا صدیق اللہ چودھری، غیاث الدین ملا، غلام ربانی اور ذاکر حسین شامل ہیں ۔حلف برداری کی تقریب میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، مرکزی وزیر بابل سپریہ ، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو،




About the author

Taasir Newspaper