اردو | हिन्दी | English
528 Views
Entertainment

میرا بھائی کرنیش شرما ہی میرا بہترین دوست ہے : انوشکا شرما

Anushka-Sharma
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔ 15 مئی (یو این این)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ ان کے بھائی کرنیش شرما ہی ان کے بہترین دوست ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کے بھائی کرنیش شرما ہی ان کے بہترین دوست ہیں جن سے وہ اپنا ہر راز شئیر کرتی ہیں کیونکہ انہیں ان پر اندھا اعتبار ہے کہ وہ ان کے راز کو اپنے تک ہی محدود رکھیں گے،ان میں اور ان کے بھائی میں ذہنی ہم آہنگی بھی پائی جاتی ہیں، بہت سے معاملات میں دونوں کا موقف ایک سا ہے،ان کے بھائی ان کے دل کے بہت قریب ہیں،اداکارہ کی نئی فلم سلطان ہے جس کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے،فلم جلد ہی ریلیز ہو جائیگی۔

About the author

Taasir Newspaper