اردو | हिन्दी | English
301 Views
Politics

نتیش اور لالو نے مودی حکومت کو فلاپ قرار دیا

Nitish-Kumar-and-Lalu-Prasad-Yadav
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 26 مئی (اسٹاف رپورٹر): مرکز کی این ڈی اے حکومت کے دو سال پورے ہونے پر آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے دو سال کی حکومت کے دوران کوئی ٹھوس کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مرکزی حکومت کو فلاپ بتایا ہے۔ لالو نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے کہا کہ مودی حکومت نے دو سال میں کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ آئینی قدروں کی حفاظت میں بھی ناکام رہا ۔انہوں نے لکھا کہ مرکزی حکومت مہنگائی کم کرنے میں ناکام رہی۔ البتہ دال کی قیمت کو سچ مچ مرغی کے برابر کردیا۔ ادھر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی ٹویٹ کر کے وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ان کے میک ان انڈیا کا کیا ہوا ۔ اس کے ایک دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپنے دو سال کے اقتدار کے دوران ملک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ مودی پانچ سال کیلئے وزیراعظم چنے گئے ہیں ،د و سال میں تو کچھ نہیں کیا آگے بھی کچھ کرے گی اس کی امید نہیں ہے۔




About the author

Taasir Newspaper