اردو | हिन्दी | English
252 Views
Uncategorized

نیپچون کے دائرے دریافت کرنے والا سائنسدان چل بسا

Scientist
Written by Taasir Newspaper

نظام شمسی کے آٹھویں اور آخری سیارے نیپچون کے گرد دائروں کو دریافت کرنے والے سائنسدانوں میں سے ایک ماہر فلکیات اینڈری بریحک انتقال کر گئے ہیں۔71 برس کے فرانسیسی شہری اینڈری بریحک ماہر فلکیات کی اس ٹیم میں شامل تھے جنھوں نے 1984 میں نیپچون کے گرد دائروں کو دریافت کیا اور ان کے نام جہموریہ فرانس کے شعار کے نام پر برابری، آزادی اور بھائی چارہ پر رکھی۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اینڈری بریحک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جانا جاتا تھا کہ وہ ’کتنی آسانی سے خلا کے رازوں کو بیان کر دیتے تھے۔‘اینڈری بریحک کے دوست اور ان کے پبلشر اوڈلے جیکب کے مطابق’ وہ ایک زبردست شخصیت تھے، غیر معمولی طور پر ملنسار، عاجزانہ، معتبر اور عظیم مفکر، ایک لکھاری اور قصہ گو تھے۔‘اینڈری بریحک نے سیارہ زحل کے دائروں میں دلچپسی کے باعث امریکی ماہر فلکیات ویلیم ہوڈبرڈ کے ساتھ مل کر نیپچون کے دائروں کو دریافت کیا تھا۔اینڈری بریحک نے جوہری ایجنسی کے علاوہ پیرس میں متبادل توانائی کے ادارے میں پروفیسر کے طور کام کیا۔اس کے علاوہ یورپی اور امریکی خلائی ایجنسی کے خلا میں بغیر خلا بازوں کے بھیجے جانے والے مصنوعی سیاروں کے پروگرامز میں کام کیا۔1990 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک سیارچے 3488 کا نام بریحک رکھا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper