اردو | हिन्दी | English
214 Views
Entertainment

والد کا کلام پڑھ کے مجھے طاقت ملتی ہے ٗامیتابھ بچن

Amitabh-Bachchan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔16مئی(یواین این ) بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ والد کا کلام پڑھ کے مجھے طاقت ملتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی زندگی میں بھی ان کے شاعرانہ کلام اور تحریروں سے استفادہ کرتے تھے اور 2003میں ان کے انتقال کے بعد وہ مزید باقاعدگی سے والد کا کلام پڑھنا انھوں نے اپنے معمول میں شامل کرلیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ والد کا کلام پڑھ کے مجھے نئی طاقت ملتی ہے۔امیتابھ کے مطابق جب بھی مجھ پر کوئی کڑا وقت آیا یا مصیبت کی گھڑی میں والد کے کلام سے مجھ آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا اور میری پریشانی میں بھی کمی ہوئی۔

About the author

Taasir Newspaper