اردو | हिन्दी | English
233 Views
Entertainment

ودیابالن ایک بار پھرفلم’ ‘کہانی ٹو‘’ میں جلوہ گرہوں گی

Vidya-Balan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔21مئی(یواین این ) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ودیا بالن ‘ہماری ادھوری کہانی’ جیسی کامیاب فلم کے بعد ایک بار پھر ‘کہانی ٹو’ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف خوبصورت اداکارہ جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں جانی اتی ہیں، 2012 میں بنے والی ‘فلم ہماری ادھوری کہانی’ کے بعد اب ایک بار پھر ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گر ہوں گی۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ‘ہماری ادھوری کہانی’ جیسی فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو داد دینے پر مجبور کردیاتھا ،جبکہ ودیا بالن کی اداکاری کو مداحوں اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سیبھی بہت سراہا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ ڈائریکٹر سْجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی، اداکارہ نے سْجائے گوش کا شکریہ اداکیا کہ وہ ‘ہماری ادھوری کہانی’ کے بعد ‘کہانی ٹو’ بنا رہے ہیں۔ڈائریکٹر سْجائے گوش نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ کو’کہانی ٹو’ میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کی اور ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ودیا بالن ایک بہترین اداکارہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper