اردو | हिन्दी | English
312 Views
Entertainment

پریتی زنٹا کی شادی کی پارٹی میں بالی ووڈسٹارزکی شرکت

Preity-Zinta
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔22مئی(یو این این)حال ہی میں بالی وڈ کی سینئر اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی خوشی میں بالی وڈ کے اپنے دوستوں کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں انڈسٹری کے تمام بڑے بڑے سٹارز شامل ہوئے۔ ان میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور ابھیشک بچن بھی تھے۔خبروں کے مطابق اس پارٹی کی دلچسپ بات یہ تھی کہ شاہ رخ، ابھشیک اور سلمان خان کافی دیر تک محو گفتگو رہے اور پارٹی ختم ہونے پر ابھشیک شاہ رخ کے ساتھ سلمان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ چلے گئے جہاں پوری رات محفل جمی رہی کیونکہ پریتی اور ان کے نئے نویلے شوہر جین گڈ اینف بھی گلیکسی جا پہنچے۔

About the author

Taasir Newspaper