اردو | हिन्दी | English
183 Views
Politics

ہندستان کو اب نظر انداز کرنا ممکن نہیں

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper
اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے پر وزیر اعظم مودی نے کہا: جتنی اقتصادی ترقی ان کے دور میں ہوئی اتنی کسی حکومت میں نہیں ہوئی،کانگریس نے آئینہ دکھایا
نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں سب سے زیادہ اقتصادی اصلاحات ہوئے ہیں اور اب ہندوستان ایک بڑی طاقت بن چکا ہے جسے نظر انداز کرنا اب دنیا کے لئے ممکن نہیں ہے ۔اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ انٹرویو میں مسٹر مودی نے حکومت کی نکتہ چینی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ لوگ کس ‘بگ بینگ’ اصلاحات کی بات کر رہے ہیں وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ جتنی اقتصادی بہتری گزشتہ دو سال میں ہوئی اتنی سابقہ حکومت کی سوچ سے بھی باہر تھی۔تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیاکہ بہت سے چیلنجز ابھی باقی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید راستے کھولے ہیں۔




About the author

Taasir Newspaper