اکھلیش کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں

لکھنؤ،12مئی(یواین آئی)اترپردیش میں برسر اقتدار اکھلیش یادو کی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔مسٹر یادو نے حالانکہ اس بارے میں کچھ بھی بتانے سے فی الحال انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی توسیع کے ذریعہ کچھ نئے چہروں کو کابینہ مین شامل کر سکتے ہیں۔ان میں حال ہی میں آزاد قانون ساز اسمبلی منتخب کئے گئے سنیل یادو اور آنند بھدوریا کانام خاص طورپر لیا جارہا ہے ۔کابینہ میں اس وقت 56 وزیر ہیں۔چار وزیر اور بڑھائے جاسکتے ہیں۔امبیکا چودھری ار شیوا کانت اوجھا کی کابینہ میں واپسی ہوسکتی ہے ۔اعظم گڑھ کی اترولیا سیٹ سے رکن اسمبلی سنگرام سنگھ یادو جیسے چند سینئر رہنماؤں کے بیٹوں کا قد بھی بڑھایا جاسکتا ہے ۔