اے آر رحمن بھی ہندوستانی اولمپک ٹیم کے خیرسگالی سفیر بن گئے

ممبئی ۔13مئی(یواین این )آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر اے آر رحمن بھی ریو اولمپکس میں بھارتی ٹیم کے خیر سگالی سفیر کے طور پر شامل ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمٰن نے کہا کہ اگست 2016 میں ہونیوالے ریو اولپمکس میں ہندوستانی ٹیم میں خیر سگالی سفیر کے طور پر شامل ہونا میرے لئے بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل راجیو مہتا نے کہا ہے کہ میں ریو اولمپکس میں اے آر رحمٰن کا ہندوستانی ٹیم میں خیر سگالی سفیر کے طور پر استقبال کرتا ہوں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے لیجنڈ میوزک کمپوزر اولمپک تحریک کو فروغ دینے اور بیداری پھیلانے کیلئے بورڈ کا حصہ بنے ہیں۔