حکومت سازی ترنمول کانگریس ہی کرے گی:ممتابنرجی

کولکاتہ5 مئی (ایجنسی )وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ حکومت ترنمول کانگریس کی ہی بنے گی ۔مغربی بنگال انتخابات کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے اختتام کے بعد بعد اخبارنویسو ں سے بات چیت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے دعویٰ کیاکہ ان کی پارٹی کو اکثیرت حاصل ہوگی اور ایک بارپھرتر نمول کانگریس اقتدارمیں آئے گی ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ بی جے پی اوردو سری سیاسی جماعتیں جنہوں نے مغربی بنگال کو برباد کیاہے انہیں عوام اچھی طرح پہنچانتے ہیں،اس لئے ان کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مغربی بنگال کیلئے اپنی کارکردگی کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو تقسیم کرنے کے نام پراپوزیشن کے ذریعہ ووٹ مانگنے کی جو کوششیں کی گئی ہیں،انہیں عوام نے ناکام بنادیاہے ۔ممتابنر جی نے68 سال بعد چھینٹ محل کی حد بندی کے سلسلے میں کہاکہ ان سے پہلے کسی بھی بنگا ل حکومت نے اس مسئلہ کوحل نہیں کیا لیکن گزشتہ سال ہماری حکومت نے چھینٹ محل کے لوگو ں کوہندو ستانی شہریوں کی طرح حق رائے دہی دینے کے سلسلے میں مو ثراقدامات کئے ۔انہوں نے کہاکہ یکم اگست 2015 کوحکومت ہند اوربنگلہ دیش حکومت نے تقریباًسات دہائی پرانے اوردنیا کے سب سے زیادہ پیچیدہ حد بندی مسئلہ کو سلجھا تے ہوئے 162 چھینٹ محل انکلیو کاآپس میں تبادلہ کیاتھا۔