سونیاگاندھی کی قیادت میں6مئی کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ

نئی دہلی30اپریل(آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت سے بڑھتے ہوئے تصادم کے درمیان کانگریس نے آج اعلان کیا کہ وہ چھ مئی کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرے گی تاکہ اتراکھنڈ کے سیاسی بحران، خشک سالی کے حالات اور اپوزیشن کے خلاف چلائے جا رہے فراڈ اور جان بوجھ کر جھوٹ سے بھری مہم سے عوام کے سامنے بے نقاب کیاجاسکے۔کانگریس سربراہ سونیا گاندھی، نائب صدرراہل گاندھی اورکئی لیڈر اورکارکن اگلے جمعہ کو جنتر منتر سے مارچ شروع کر پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے۔گزشتہ سال کانگریس نے تحویلِ اراضی بل زمین کی مخالفت کرنے کے لئے19اپریل کو رام لیلا میدان میں ایک ریلی منعقد کی تھی۔اس بل کو پارٹی نے کسان مخالف اورکارپوریٹ نوازی قراردیاتھا۔اس سے پہلے سونیا نے اس معاملے پر صدارتی محل تک اپوزیشن رہنماؤں کے مارچ کی قیادت کی تھی۔پارٹی کے ترجمان ردیپ سرجیوالا نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’جمہوریت بچاؤ مارچ ‘‘ میں پارلیمنٹ کاگھیراؤ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے منتخب کی گئی حکومتوں کوگرانے کی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی کوششوں،جیسا کہ اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ کی’’سازشوں‘‘میں دیکھا گیا، کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیاہے۔آگسٹا ویسٹ لینڈ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سرجیوالا نے کہا کہ بی جے پی اور مودی حکومت کی جانب سے کئے جا رہے ڈرامااور اس کی طرف سے شروع کئے گئے پرفریب فراڈ اور جھوٹ سے بھری مہم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔سریجوالا نے کہا کہ خشک سالی کے حالات اور زراعت بحران کی طرف توجہ دلانے کے لئے بھی یہ مارچ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ زراعتی بحران کی وجہ سے کسانوں کی خودکشی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے اورتقریباََ40کروڑلوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔