سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل سے آئی ہے خواتین میں بیداری :وزیراعلیٰ

دربھنگہ 4 مئی ( نمائندہ)وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہاہے کہ عالمی بینک سے قر ض لیکر 6-7 ضلع کے 44 بلاکوں میں جیویکاکی شروعات کی گئی تھی۔ اس کا نتیجہ اچھا رہا۔ اسے دیکھتے ہوئے پورے بہارمیں اسے لاگو کیاگیا انہوں نے کہاکہ 2017 تک 10 لاکھ سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کانشانہ مقرر کیاگیا۔ہے ۔اب تک 5 لاکھ گروپ کی تشکیل عمل میں آچکی ہے ۔اس سے ایس ایچ جی کی خواتین میں اعتماد پیداہواہے اوران میں بیداری آئی ہے ۔وزیراعلیٰ آج ڈی ایم سی ایچ، دربھنگہ کے آڈیٹوریم میں منعقد شراب بندی پرو گرام کا شمع رو شن کرافتتاح کررہے تھے ۔بہارمیں شراب بندی کے پس منظر پرتفصیل سے رو شنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج کل گاؤں اور شہروں میں ہنگا مہ آرائی بندہے۔ہرطرف امن و سکون ہے برات میں لوگ شراب پی کرنہ تو لوگ ناچتے گاتے ہیں اورنہ ہی لہریاکٹ بائیک چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شراب بندی سے جرائم میں کافی کمی آئی ہے اورسڑک حادثات کا گراف بھی ڈاؤن ہو اہے ۔انہوں نے کہاکہ شراب بندی سے بہارمیں سنگین جرائم کے تناسب میں 17.06 فیصد کی کمی آئی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے بہارمیں شراب بندی کے خلاف کچھ لوگو ں کے رویہ کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شہروں میں شراب پینے کی چھوٹ تھی ۔ہم کیا کھا تے ہیں کیا پیتے ہیں اس سے دوسروں کو کیا مطلب ۔ہم پر پابندی نہیں لگنی چاہئے ۔وزیر علیٰ نے کہاکہ ہم نے شراب بندی کے سلسلے میں سخت قانون بنائے۔ اس کو ایمانداری سے لگا کیاگیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ زہریلی شراب بناکر موت کاکاروبارکرنے والو ں کیخلاف سزائے موت کاقانون ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک آئین سے چلتاہے ۔ شراب پینایاشراب کی تجارت کرنا بنیادی حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ریاست کے شہریوں کی صحت، فلاح اور اخلاقیات کی حفات کرے۔اس موقع پر وزیرمالیات عبدالباری صدیقی ،شہری ترقیات ورہائش کے وزیرانچارج مہیشورہزاری اورمحصولات و اصلاحات اراضی کے وزیر مدن موہن جھا وغیرہ سمیت ڈی جی پی، پی کے ٹھاکرنے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔