قومی سطح پرقائم ہو بی پی ایل کمیشن:وزیراعلیٰ

غریبی کے خاتمہ کیلئے بہارمیں گزشتہ 10 سالوں کے در میان جوکوششیں ہوئی ہیں،وہ قابل ستائش ہیں:اروند پنگڑھیا

پٹنہ 6 مئی( ابوالکلام) وزیراعلیٰ نتیش کمارنے الیکشن کمیشن کی طر ز پرقو می سطح کے’’ بی پی ایل کمیشن‘‘ کی تشکیل کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاہے کہ یہ کمیشن غریبوں کا پیمانہ طے کرے، اسی پیمانے پرغریبوں کی پہنچان کرے اور ان کی فہرست تیارکرے ۔وزیراعلیٰ نتیش کمارسی ایم سکریٹریٹ واقع سنواد بھون میں پالیسی کمیشن کی جانب سے منعقدغریبی مٹاؤپروگرام پرعلاقائی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ غریبی طے کرنے کیلئے ایک پیمانہ نہیں ہوناچائے۔ ہرریاست کے الگ الگ حالات ہوتے ہیں۔غریبی کاپیمانہ طے کرنے کیلئے حالات کے مطابق گریڈنگ ہونی چاہئے اورہرریاست کیلئے الگ الگ صورتحال کے مطابق الگ الگ غریبی کے تعین کاپیمانہ طے ہوناچاہئے۔وزیراعلیٰ کہاکہ پالیسی کمیشن کاکام پالیسی سازی اوراس کا تعین کرنا ہے۔آزادی کے بعد سے غریبوں کیلئے کئی منصوبے شروع ہوئے ۔اندراآواس ، منریگاکے ذریعہ غریبوں کونئی سمت ملی۔ فوڈ سکیوریٹی بل آیا ، جوملک میں سب سے پہلے بہارمیں لاگوہوا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پسماندہ ریاستوں کو ان کے پچھڑے پن سے اوپراٹھا نے اورقو می او سط کے مساوی لانے کیلئے مثبت پالیسی بیسڈ پہل ،انوویٹیوسوچ اورخاکہ تیارکرنا ضرور ی بتایا۔انہوں نے علاقائی مشاورتی میٹنگ کے انعقاد کیلئے پالیسی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع سے کمیشن کے وائس چیئرمین اروند پنگڑھیا نے کہاکہ نشستوں کی کڑی میں یہ آخری نشست ہے اس میں بہار، جھارکھنڈ ، اترپردیش ، مغربی بنگال ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اوراڑیسہ کے مندو بین شامل ہیں جوغریبی کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنی رائے دیں گے۔ان کے ذریعہ دئے گئے مشورہ کی بنیاد پرہی پالیسی کمیشن اسے لاگو کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سب سے زیادہ آبادی اورغریبی ان ہی ریاستوں میں ہے۔ بہارسمیت کچھ ریاستوں میں گزشتہ 10 سالوں کے در میان جوکوششیں ہوئی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔یہاں کی شرح نموبھی بہت بہتر رہی ہے ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری انجنی کمارسنگھ نے سب سے پہلے سبھی مندو بین کاخیرمقدم کیااور پھرغریبی کے خاتمہ کے متعلق ریاستی حکومت کے ذریعہ کی جا رہی کوششوں پرروشنی ڈالی ۔مشاورتی میٹنگ کے مندوبین کے ذریعہ غریب خاندانوں کونشان زد کرنے کیلئے جامع میتھیڈولاجی تیارکرنے اورغریبی کے خاتمہ کیلئے چل رہے پرو گرامو ں میں بہتری لانے کامشورہ دیا گیا۔اس موقع پرڈیولپمنٹ کمشنر ششرسنہا، پرنسپل سکریٹری پلالنگ وڈیولپمنٹ ، پالیسی کمیشن کی صلاح کا ر محترمہ سویتا شرما ، اشوک کمارجین سمیت متعدد افسران موجو دتھے ۔