وزیر اعلیٰ کی چینی نمائندہ وفد کے ساتھ میٹنگ 18 مئی کو

رانچی 06 اپریل (معیز الدین خان) وزیراعلیٰ رگھور داس 18 مئی کو چین کے شانکسی پروونس کے وائس گورنر کے قیادت میں آرہے نمائندہ وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے واضح ہو کہ جھارکھنڈ سرکار کے ساتھ دوستانہ تعلقات و آپسی تعاون کو بڑھاوا دینے کے لئے چین کے شانکسی پروونس کے وائس گورنر کا ایک وفد 17, 18 مئی کو رانچی کے دورے پر آرہا ہے ریاستی سرکار اس وفد کے ساتھ انہاسنگ فرینڈلی کمیونیکشن اینڈ کارپوریشن ایم او یو پر دستخط کریں گی۔ شانسکی پروونس کے ذریعہ ریاست میں کوئلہ کے استعمال اور نئے انرجی کی تلاش اور معاشی تجارت ، تعلیم ، آرٹ اور دیگر حلقوں میں امداد کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس سے پہلے آبی وسائل جنگلات اور ماحولیات اور زراعت مویشی پروری اور امداد باہمی محکمہ کے ساتھ ساتھ صوبہ کے اعلیٰ آفسیران بھی وفد کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔