گجرات لائنس تیزی سے مرضی کے مطابق نہیں ہو رہی ہے:براؤ

حیدرآباد7مئی(آئی این ایس انڈیا)مسلسل تین شکست سے مایوس گجرات لائنس کے آل راؤنڈرڈیون براوو نے کہا کہ ان کی ٹیم مختلف حالات کے مطابق ڈھلنے میں برسرپیکار رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔لائنس کو گزشتہ رات سن رائزرس حیدرآبادکے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست جھیلنی پڑی۔براوو نے حیدرآبا دکے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بہت اچھی بالنگ کی، آپ کو کریڈٹ دیا جانا چاہئے جس طرح سے بھونیشور کمار نے پہلا اوور پھینکا، وہ بہت اچھا تھا،ہم سب جانتے ہیں کہ ایک بار اسے حالات کی مدد ملنا شروع ہوجائے تو اسے کھیلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے،وہ دنیا کے بہترین سوئنگ گیند بازوں میں سے ایک ہے،مجھے لگتا ہے کہ آشیش نہرا نے بھی ان کا اچھا تعاون دیا جس سے اسکور کرنا مشکل ہو رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ گجرات کے سلامی بلے بازوں ڈیون اسمتھ اوربرینڈن میک کولم کو روکنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔براوونے کہاکہ حالات بلے بازی کے لیے زیادہ مشکل ہیں۔بطوربلے باز اور بین الاقوامی کھلاڑی کے طورپرہم تیزی سے اپنی مرضی سے نہیں کھیل پا رہے ہیں۔