گورنر نے کی وزیر ریل سے ملاقات

پٹنہ، 3 مئی (طارق حسن)۔ بہار کے گورنر رام ناتھ کووند نے آج مرکزی وزیر ریل سریش پربھو سے ریل بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔ گورنر نے وزیر ریل سے بہار کے مفاد سے جڑے دو مدوں پرباتیں کی۔ پٹنہ۔ دیگھا ریلوے لائن کی زمین حکومت بہار کو منتقل کرنے اور بہارمیں ریلوے اووبرج تعمیر کی پالیسی مقرر کرنے پر ملاقات کے دوران چرچا ہوئی۔ وزیر ریل کے ذریعہ ان مدوں پر جلد مکمل فیصلہ لئے جانے کے تئیں یقین دہانی کرائی گئی۔