دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کیلئے کجریوال حکومت تیار

نئی دہلی، 30اپریل(آئی این ایس انڈیا)اروند کجریوال کی حکومت نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے بل تیار کر لیا ہے۔عوام کی رائے کے بل کی معلومات جلدہی ویب سائٹ پر ڈالی جائے گیں جس کے بعد اگلے اسمبلی سیشن میں بل کو ایوان میں پیش رکھا جائے گا۔مکمل ریاست کادرجہ ’’آپ‘‘حکومت کے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے۔ معلومات کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی بل پر لوگوں سے رائے شماری کرائیں گے۔اس کیلئے ’’دہلی اسٹیٹ بل2016‘‘کولے کروہ اپنے اپنے علاقوں میں ہاؤس کریں گے، لوگوں کو بل کی معلومات دیں گے اور ان سے اس پر مشاورت بھی لیں گے۔ویب سائٹ اورممبران اسمبلی کے ذریعے رائے شماری کے بعد حکومت بل کو حتمی شکل دے گی اور پھر اگلے سیشن میں بل کو پیش کیا جائے گا۔