وزیراعلیٰ دیہی صنعت روزگار اسکیم کے تحت رقم منظور

لکھنؤ۔3مئی(محمد آفاق)اترپردیش حکومت نے کھادی اور دیہی صنعت محکمہ کے ذریعہ چلائی جا رہی وزیراعلیٰ دیہی صنعت روزگاراسکیم کے تحت نئی قائم کردہ اور گذشتہ سال کی برسرکار یونٹ کے قیام کیلئے موجودہ مالیاتی سال میں تقریباً ۵۷ء۱۱؍کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کے دیہی علاقوں میں ۱۸؍سے ۵۰؍سال کی عمر تک بے روزگار نوجوانوں، روایتی کاریگروں اور فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ ۱۰؍لاکھ روپئے کی انفرادی؍حصّہ داری یونٹوں کیلئے نیشنلائز؍دیہی بینکوں سے مالی امداد دی جاتی ہے۔ آئی.ٹی.آئی.؍پالی ٹیکنک انسٹی ٹیوشن سے تربیت حاصل کر بے روزگاروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔اس مالی امداد پر عام طبقہ کے مستفیدین کے ذریعہ ۴؍فیصد سود برداشت کیا جاتا ہے جبکہ ریزروڈ طبقہ کے مستفیدین ۔۔۔ باقی صفحہ 7 پر