لالویادو سے ملے رام دیو، چہرے پر لگایا گولڈ کریم، کھلائی انرجی بار

نئی دہلی، 4؍مئی (سیدشمیم احمد )کبھی بابا رام دیو پر نشانہ سادھنے والے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے بدھ کو دہلی میں واقع اپنی رہائش پر ان سے ملاقات کی۔بابا رام دیو لالو پرساد کو یوگا سکھانے پہنچے تھے۔اس دوران انہوں نے آر جے ڈی سربراہ کو پتنجلی کے پروڈکٹ بھی پیش کئے ۔یوگا سکھانے پہنچے رام دیو نے لالو پرساد کو انرجی بار کھلائی اور پھر ان کے چہرے پر گولڈ کریم بھی لگایا۔رام دیونے کہا کہ یہ کریم جڑی بوٹیوں سے بنتا ہے۔انہوں نے لالو کو یوگا کا برانڈ ایمبیسڈر بھی بتایا۔ملاقات کے دوران لالوپرسادنے کہا کہ ان کا رام دیو سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہاہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔میں اب سے بابا رام دیو کے پروڈکٹ ہی استعمال کروں گا۔ہم بابا کے مستقل برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔بابا رام دیو نے لالو پرساد کو جڑی بوٹیوں سے بنی انرجی ڈرنک بھی پلائی، جس کی لالو نے کافی تعریف بھی کی۔اس موقع پر لالو نے کہاکہ سیاسی طورپرمیرے اوربابا کے نظریات الگ الگ ہیں ۔ اسی وجہ سے ہماراٹکراؤبھی ہوتارہتاہے ۔ لیکن سیاست کو الگ کرکے یوگ کی باتیں کریں تورام دیونے اس شعبہ میں قابل ذکرخدماتانجام دی ہیں۔لالوپرساد ۔۔ باقی صفحہ 7 پر