حدیث….. حیا ایمان کی ایک شاخ ہے ۔ نبی کریم ﷺ

اللہ کی قدرت : چاند اللہ کی نشانی ہے

اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے چاند بنایا اور اسے ایک نظام سے جوڑدیا کہ اسی حساب سے وہ نکلتا اور ڈوبتا ہے، کبھیی باریک ہوتا ہے، کبھی موٹا ہوتا ہے، کبھی پورا گول ہوجاتا ہے، اور ہر مہینے کے شروع میں مشرق کی جانب آسمان میں نکلتا ہے، اور ہزاروں لاکھوں سالوں سے وہ اسی نظام سے نکلتا اور ڈوبتا ہے، لیکن کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ وہ مشرق سے نکلنے کے بجائے مغرب سے نکل جائے، یا مہینے کے شروع میں نکلنے کے بجائے غائب ہوجائے، یقیناًیہ اللہ کی قدرت ہے، جس نے ہر چیز کو ایک نظام سے جوڑ رکھا ہے۔

ایک فرض کے بارے میں : حج کن لوگوں پر فرض ہے
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’اللہ کے واسطے ان لوگوں کے ذمے بیت اللہ کا حج کرنا (فرض) ہے جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتے ہوں‘‘۔ سورۂ آل عمران :97

ایک سنت کے بارے میں : چار چیزیں انبیاء کی سنت ہے
رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ چار چیزیں تمام نبیوں کی سنت ہیں: نکاح کرنا ، مسواک کرنا، حیا کرنا اور خوشبو کا استعمال کرنا‘‘۔ ترمذی : 1080 ، عن ابی ایوبؓ
سید شاہ ہمایون اختر،درگاہ روڈ،پٹنہ