نتیش کمار وزیر اعظم کے دعویدار نہیں ہیں:تیاگی

لکھنؤ، 7 مئی (یو این آئی) جنتا دل (یونائیٹڈ) نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلی اور پارٹی صدر نتیش کمار اب فی الحال وزیر اعظم کے دعویدار نہیں ہیں۔جے ڈی (یو) کے سکریٹری جنرل اور ترجمان کے سی تیاگی نے آج یہاں بتایا کہ یہ صحیح ہے کہ مسٹر کمار ایک قابل وزیر اعظم ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن وہ 2019 میں ہونے والے انتخابات کے لئے اس عہدے کے دعویدار نہیں ہیں۔مسٹر تیاگی نے کہا کہ دوسری پارٹی کا لیڈر اگر بہار کے وزیر اعلی کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بتاتا ہے تو اسے وہ یا ان کی پارٹی کس طرح روک سکتی ہے ۔ جے ڈی (یو) کے رہنما نے کہا کہ مسٹر مودی کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں اپنی بیچلر کی ڈگری عام کرنی چاہئے ۔مسٹر تیاگی نے کہا کہ مسٹر مودی کو اس معاملے میں پہل کر کے ڈگری تنازع ختم کرنا چاہئے ۔