ملک گیر شراب بندی مہم پر نتیش پہنچے جھارکھنڈ

پٹنہ 10 مئی (اسٹاف رپورٹر): بہار میں مکمل شراب بندی نافذ کرنے کے بعد وزیرا علیٰ نتیش کمار اب شراب کے خلاف ملک گیر مہم چھیڑیں گے اور اس کیلئے وہ مختلف ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ ان کی اس مہم کا آغاز آج جھارکھنڈ کے دھنباد سے ہوا۔جہاں انہوں نے ناری مکتی مورچہ کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ ناری مکتی مورچہ شراب بندی کیلئے پہلے سے ہی مہم چلارہی ہے۔ جھارکھنڈ کے بعد وزیراعلیٰ کا اگلا دورہ اترپردیش کا ہوگا۔ ان کے راجستھان اور مہاراشٹر جانے کا بھی امکان ہے۔ جھارکھنڈ کی سیاسی پچ پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار شراب بندی کے بہانے انٹری کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس کیلئے انہوں نے دھنباد کو اپنا سیاسی میدان عمل بنایا ہے۔