مودی سرکار اب سرکاروں کو گرانا بند کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی،10 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں طاقت آزمائی کا نتیجہ مودی سرکار کے لئے بڑا جھٹکا ہے ۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر آج اتراکھنڈ اسمبلی میں طاقت آزمائی کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے ۔ اسمبلی میں ہریش راوت سرکار کی حمایت اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹوں کی منتقل مہربند لفافہ میں سپریم کورٹ کو بھیجی جائے گی جو کل نتائج کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔ طاقت آزمائی کے بعد کانگریس خیمہ میں خوشی کا ماحول ہے ۔ کانگریس کی حمایت میں 33 ارکان کو ووٹ دینے کی بات کہی جارہی ہے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں طاقت آزمائی کا نتیجہ مودی سرکار کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہے امید ہے کہ مودی سرکار اب ریاستی سرکاروں کو گرانا بند کرے گی۔