اب بغیر سیکورٹی کے طلبا کو ملیں گے 7.5 لاکھ تک ایجوکیشن لون : وزیر اعلیٰ

رانچی11 مئی (معیز الدین خان) وزیراعلیٰ رگھو ور داس نے اب بغیر سکیوریٹی 7.5 لاکھ روپئے تک کے تعلیمی قرض طلباء کو ملیں گے پہلے یہ رقم چار لاکھ روپئے تک ہی تھی انہوں نے کہا کہ آدیواسی ، پسماندہ لوگوں کو بینک لو ن دے۔ ان کی معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے انہیں آسان شرطوں پر تجارتی قرض مہیا کرائے ،گاؤں ، غریب کسان آدیواسیوں کے ترقی سے ہی ریاست کی ترقی ہوگی کسانوں کو کیمپ لگا کر وزیراعظم فصل منصوبہ میں شامل کریں۔ اس سے وہ نقصان سے بچیں گے سرکار ریاست کی 26 ہزار امداد باہمی گروپوں سے جڑی دو لاکھ خواتین کو ترقی میں مدد گار بنانے کے سمت میں کام کر رہی ہے۔ اس کے لئے انہیں جھارکرافٹ سے جوڑا جارہا ہے ان کے ذریعہ سے سرکاری ضرورتوں کے لیے کمبل ، چادر، تولیہ، اسکولی ڈریس وغیرہ تیار کرایا جائے گا۔ اسکے لیے خواتین کو ٹرینڈ کیا جارہا ہے انہیں مشین مہیا کرائی جائے گی۔ اس میں بینک بھی ان کی مدد کریں۔ مذکورہ باتیں وزیراعلیٰ رگھور داس نے ریاست گیر بینکر س کمیٹی کی 55 ویں جائزہ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مسٹر داس نے کہا کہ لوگوں کو روگاز ملنے سے ہی غریبی ختم ہوگی بینک ریاست کے آدیواسی اور پسماندہ طبقہ کے بچوں کو خوشدلی کے ساتھ تعلیمی قرض دیں۔ ان بچوں میں آگے بڑھنے کی للک ہے۔ آج بینکوں نے اچھی روایت کی شروعات کی ہے آدیواسی بچوں کے بیچ تعلیمی قرض کی تقسیم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدرا یوجنا کے تحت بینکوں نے اچھا کام کیا ہے آج لوگ خود روزگار تو حاصل کر ہی رہے ہیں تین چار لوگوں کو روزگار بھی دے رہے ہیں ریاستی سرکار بھی کوشل وکاس کے سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ لینڈ ریکارڈ کا ڈیجیٹائزیشن کیا جارہا ہے اس سے بینکوں کو لون دینے میں آسانی ہوگی۔ پانچ ہزار کی آبادی والے گاؤں میں بینک کی شاخ کھولیں۔ گاؤں میں بینک کا سی ڈی ریشیو خراب ہے اس میں اصلاح کے لیے قرض بڑھائیں۔ اس موقع پر اڈیشنل چیف سکریٹری امیت کھرے دیہی ترقیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری این این سنہا جنگلات و ماحولیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سکھ دیو سنگھ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار بینک آف انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر کم سی ای او میلوین ریگو ، ریزرو بینک کے زونل منیجر ایم کے ورماسمیت دیگر لوگ موجود تھے۔