اردو | हिन्दी | English
535 Views
Politics

اکھلیش کابینہ میں 4 نئے وزراء شامل ، بلرام یادو کی واپسی ،منوج پانڈے باہر

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ، 27؍جون(آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی آہٹ کے درمیان وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے چار نئے وزراء کو شامل کیا اور گزشتہ ہفتے برخاسست کئے گئے بلرام یادوکی واپسی ہوئی ہے۔وہیں وزیراعلیٰ نے کابینہ وزیر منوج کمار پانڈے کو کابینہ سے ہٹا دیا۔گورنر رام نائک نے گورنرہاؤس میں منعقد تقریب میں بلرام یادوسمیت3 کابینہ اور 2 آزاد انہ چارج کے وزراء کو حلف دلایا ۔اکھلیش نے بلرام یادو کو گزشتہ منگل کو مبینہ طورپر ایس پی میں قومی ایکتادل کے انضمام میں کردار اداکرنے کے لیے کابینہ سے ہٹادیا تھا۔ایس پی پارلیمانی پارٹی نے ہفتہ کو اس انضمام کومنسوخ کر دیا تھا۔آج جن دیگر وزراء کو حلف دلایا گیا ، ان میں نارد رائے بھی شامل ہے، جنہیں چند ماہ پہلے ہی کابینہ سے ہٹادیاگیاتھا۔

About the author

Taasir Newspaper