اردو | हिन्दी | English
932 Views
Entertainment

رتک روشن نے کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی حامی بھر لی

Hrithik-Roshan
Written by Taasir Newspaper
ہریتھک روشن اپنی نئی آنے والی فلم ’’کابل‘‘ کے بعد ساجد خان کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے

ممبئی۔3جون(یو این این) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی حامی بھر لی جس کے بعد وہ جلد ہی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن فلم نگری کے صف اول کے اداکار ہیں جنہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اپنی فلموں میں انہوں نے اب تک کئی کردار نبھائیں ہیں جس میں رومانوی اور ایکشن کردار شامل ہیں تاہم اب انہوں نے کامیڈی فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے ہریتھک روشن نے کامیڈی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ ہریتھک روشن اپنی نئی آنے والی فلم ’’کابل‘‘ کے بعد ساجد خان کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے جس کے لیے اسکرپٹ کو فائنل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایکشن ہیرو کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے اسی لیے نئے انداز اور نئے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں ۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اپنی نئی آنے والی فلم ’’کابل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper