اردو | हिन्दी | English
285 Views
Politics

ریاست میں قدرتی اور دیسی طریقہ علاج کو فروغ دیا جائے گا: نتیش کمار

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 15 جون (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ ریاست میں قدرتی اور دیسی طریقہ علاج کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ آج تپووردھن قدرتی علاج مرکز بھاگلپور احاطہ میں لوک نائیک جئے پرکاش نارائن کے آدم قدم مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ماحولیات کی تحفظ کیلئے کام کیجئے، حکومت اس کام میں ہر ممکن مدد کرے گی۔ دیسی علاج مرکز میں 25 سے 50 بیڈکا اسپتال بنانے میں بھی حکومت مدد کرے گی۔

About the author

Taasir Newspaper