اردو | हिन्दी | English
393 Views
Politics

زمین کو صاف ستھری اور سرسبز وشاداب بنانے کا کریں عزم:مودی

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 05 جون (یواین آئی) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے زمین کو صاف ستھری اور سر سبز وشاداب بنانے کا عزم کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے ۔ ٹوئٹر کے اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا “یہ دن ہمارے لئے ماحولیات کے تحفظ اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کرنے کا موقع راہم کرتا ہے ۔ ماحولیات اس بیش قیمتی وسائل کے تحفظ کے لئے آئیے ہم سب متحد ہوکر کوشش کرنے کا عزم کرں۔ ” عالمی یوم ماحولیات ہر سال پانچ جون کو منایا جاتا ہے ۔ اس بار اس کا موضوع جنگلی حیات کے تئیں تشدد روکنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper