اردو | हिन्दी | English
489 Views
Deen

منافق کو (اپنا) سردار مت کہو! ایسا کہو گے تو اپنے رب کو ناراض کرلوگے ۔ نبی کریم ﷺ

Nabi-Kareem-Sallallahu-Alaihi-wasallam
Written by Taasir Newspaper

ایک اہم عمل کی فضیلت : بیٹیوں کی اچھی طرح پرورش کرنا
رسو ل اللہ نے فرمایا: ’’جس مسلمان کی دو بیٹیاں ہوں اور اس نے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا، تو یہی بیٹیاں اس کو جنت میں داخل کرائیں گی‘‘۔ ابن ماجہ:3670 ، عن ابی عباسؓ
فائدہ: یہاں دو بیٹیوں کا ذکر ہے، دوسری حدیثوں میں ایک دو سے زائد بیٹیوں کا بھی ذکر آیا ہے، اس سے معلوم ہوا جتنی بھی ہو ان کی اچھی تربیت کرنی چاہیئے۔
ایک گناہ کے بارے میں : نماز چھوڑنا
رسو ل اللہ نے فرمایا: ’’جو شخص جان بوجھ کر نماز چھوڑ دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے سارے اعمال بے کار کردیتا ہے اور اللہ کا ذمہ اس سے بری ہوجاتا ہے جب تک کہ وہ اللہ سے توبہ نہ کرلے‘‘۔ ترغیب و ترہیب: 783 ، عن عمر بن خطابؓ
دنیا کے بارے میں : دنیا کی محبت ہلاک کرنے والی ہے
رسول اللہ نے فرمایا: ’’خوش ہوجاؤ اور اپنے مطلوب کی امید رکھو! اللہ کی قسم ! مجھے تمہارے محتاج ہونے کا اندیشہ نہیں، مجھے تو اس بات کا اندیشہ ہے، کہیں تم پر دنیا کھول نہ دی جائے، جس طرح تم سے پہلوں پر کھولی گئی تھی، پس تم اس میں اس طرح رغبت ظاہر کرنے لگو، جس طرح ان لوگوں نے کی تھی اور وہ دنیا تمہیں اس طرح ہلاک کردے، جس طرح ان کو کیا تھا‘‘۔ بخاری :4015 ، عن عمرو بن عوفؓ

About the author

Taasir Newspaper