اردو | हिन्दी | English
478 Views
Politics

یوگامذہبی کام نہیں اسے موبائل فون کی طرح اپنائیں:مودی

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

چنڈی گڑھ:وزیراعظم نریندر مودی یوگ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے۔۔۔۔۔

چندی گڑھ؍ نئی دہلی، 21؍جون(آئی این ایس انڈیا ) دوسرے بین الاقوامی یوگا دیوس پر ہندوستان اور بیرون ممالک میں لاکھوں لوگوں نے یوگا کیا۔وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے چندی گڑھ میں یوگاآسن کرتے ہوئے اہم تقریب کی قیادت کی اور کہا کہ یوگا مذہبی کام نہیں ہے۔سفید رنگ کا ٹی شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے اور گلے میں رومال لپیٹے ہوئے وزیر اعظم نے دفاعی فورسز اور اسکولی بچوں سمیت 30ہزار لوگوں کے ساتھ یوگا کیا اور لوگوں سے کہا کہ موبائل فون کی طرح یوگا کو اپنائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے صفر بجٹ میں صحت کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے یوگا کے ذریعے ذیابیطس کی بیماری کے علاج کی بھی وکالت کی اور اعلان کیا کہ اس میدان میں شاندار کام کرنے کے لیے دو ایوارڈ دئیے جائیں گے۔وہیں صدر پرنب مکھرجی نے صدارتی محل میں یوگا تقریب کا آغاز کیا جہاں بڑے یوگا پروگرام

About the author

Taasir Newspaper