آنجہانی انسپکٹر کے اہل خاندان سے ملے رگھوور

رانچی 20 جون (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے آنجہانی انسپکٹر امیش کشیپ کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے اہل خاندان سے تعزیت کی اور اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرانے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دس لاکھ روپئے کا ایک چیک بھی ان کے اہل خاندان کو سونپا۔ اس کے علاوہ اور جو بھی رقم قابل ادا ہے اس کی بھی جلد ادائیگی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے آنجہانی انسپکٹر کے اہل خاندان کو جانکاری دی کہ اس معاملے کو حکومت نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کیلئے ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ جانچ میں جو لوگ بھی قصوروار پائے جائیں گے ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔