آگ خشک لکڑی میں اتنی جلدی نہں لگتی ، جتنی غیبت بندہ کے حسنات کو خشک کرتی ہے ۔ نبی کریم ﷺ

اللہ کی قدرت : پانی کا انتظام
پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس پر سارے جانداروں کی زندگی کا دارومدار ہے؛ اگر زمین سے پانی ختم ہوجائے، تو زمین سے انسان، حیوان، حتی کہ پیڑ پودے سن ختم ہوجائیں؛ لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی قدرت ہے، جس نے سمندروں کی شکل میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ جمع کر رکھا ہے، پھر وہاں سے بادلوں کی شکل میں پانی کو اٹھاکر سوکھی زمین کی طرف برساتا ہے، اور پھر اسی پانی کو زمین کے اندر ذخیرے کے طور پر جمع کردیتا ہے، جس سے پیڑ پودوں کو پانی ملتا ہے، جس سے انسان خود پیتا ہے اور اپنی کھیتیاں سیراب کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی اس قدرت کو قرآن میں بیان فرمایا ہے کہ’’ ہم ایک اندازے سے آسمان سے پانی برساتے ہیں، پھر اس کو زمین میں روکے رکھتے ہیں اور اس کو لے جانے اور ختم کردینے پر بھی ہم قادر ہیں‘‘۔ [سورۂ مومنون : 18]
ایک فرض کے بارے میں : باجماعت عشاء اور فجر کی نماز پڑھنا
رسول اللہ نے فرمایا : ’’جو شخص عشاء کی نمازجماعت کے ساتھ پڑھے گویا اس نے آدھی رات عبارت کی اور جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھ لے گویا اس نے ساری رات عبادت کی ۔‘‘ [مسلم :1491 ، عن عثمان بن عفانؓ]
ایک سنت کے بارے میں : دودھ پینے کے بعد کلی کرنا
رسول اللہ نے دودھ پیا اور کلی فرمائی اور فرمایا کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔