اے ناپ تول کرنے والے تاجروں ! تم لو گوں پر دو ایسے کاموں کی ذمے داری ڈال دی گئی ہے جن کی بدولت تم سے پہلے گزری ہوئی قومیں ہلاک ہوگئیں ۔ نبی کریم ﷺ

ایک اہم عمل کی فضیلت : لیلتہ القدر میں عبادت کرنا
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص لیلتہ القدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے (عبادت کے لیے) کھڑا ہوگا، تو اس کے اگلے سارے گناہ معاف کردیے جائیں گے‘‘۔ بخاری:37 ، عن ابی ہریرہؓ

ایک گناہ کے بارے میں : آخرت کے عمل سے دنیا طلب کرنا
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص آخرت کے کسی عمل سے دنیا چاہتا ہے، اس کے چہرے پر پھٹکار ہوتی ہے، اس کا ذکر مٹادیا جاتا ہے اور اس کا نام دوزخ میں لکھ دیا جاتا ہے‘‘۔  طبرانی کبیر: 2085 ، عن الجارودؓ

دنیا کے بارے میں : استغناء انسان کو محبوب بنادیتا ہے
ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہﷺ! مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجیے، جس کو میں کروں، تاکہ اللہ اور لوگ مجھ سے محبت کرنے لگیں، تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’دنیا سے منہ موڑلو، تو اللہ تم سے محبت کرنے لگے گا اور جو لوگوں کے پاس ہے (یعنی مال و دولت)، اس سے بے رخی اختیار کرلو، تو لوگ تم سے محبت کرنے لگیں گے‘‘۔  ابن ماجہ:4102 ، عن سہل بن سعدؓ