بجلی گرنے سے ہوئی اموات پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اور اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں گزشتہ چند دنوں میں بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر مودی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ پچھلے دنوں بجلی گرنے سے جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدر دی کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں اترپردیش ، بہار ، جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر حصوں میں بجلی گرنے سے ہوئی اموات سے انہیں بے حد دکھ پہنچا ہے ۔واضح رہے کہ بہار میں کل بجلی گرنے سے تقریباً 55 افراد کی موت ہوگئی ۔