بہار میں یوگا ڈے پر کوئی سرکاری پروگرام نہیں

پٹنہ 18جون (اسٹاف رپورٹر): آئندہ 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر جہاں بی جے پی ملک گیر سطح پر یوم یوگا کے انعقاد کی تیاری میں مصروف ہے ۔ بہار کی نتیش کمار حکومت نے یہ صاف کردیا ہے کہ بہار میں کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی۔ نتیش کاکہنا ہے کہ حکومت یوم یوگا کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگراموں سے خود کو الگ رکھے گی۔ حکومت کا رخ جانے کے بعد سرکاری تنظیمیں بھی اس سے الگ تھلگ رہیں گے۔ نتیش کے اس فیصلے کوبی جے پی نے ووٹ کی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو یوگ کو سب کیلئے ضروری بتاتے ہیں دوسری طرف وزیراعلیٰ ووٹ کی سیاست کے پیش نظر اس سے دور رہنے کی بات کررہے ہیں۔ پارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ نتیش خود یوگا کرتے