جھارکھنڈ میں 20 لاکھ جوانوں کا اسکل ڈیولپمنٹ ہوگا:رگھوور

رانچی 08 جون (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آئندہ 5 برسوں کے دوران ریاست میں کم ازکم 20لاکھ نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دے کر انہیں روزگار حاصل کرنے کے لائق بنائے گی۔ اس میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے طلبا کو اہمیت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پروجیکٹ بھون میں ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ ریاستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔