جھارکھنڈ کے اسکولی نصاب میں یوگ شامل ہوگا:رگھوور

رانچی 21 جون (معیز الدین): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں اسکولی نصاب میں یوگ کی تعلیم کو شامل کیا جائے گا اور 15منٹ کا کلاس یوگ پر ہوگا۔ اس سے بچوں کی جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ ذہنی ارتقا بھی بہتر طریقے سے ہوگا۔ جسم کے ساتھ صحت مند دل بھی ہونا ضروری ہے اور یہ یوگ سے ہی ممکن ہے۔ یوگ صحت کی پونجی ہے ۔ وزیراعلیٰ آج رانچی کے مورہا بادی میدان میں عالمی یوم یوگ کے موقع پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت میں زمانہ قدیم سے یوگ کی اہمیت مسلم ہے۔ یہ ہماری تہذیب کا حصہ ہے اور اس دور جدید میں بھاگ دوڑ کی زندگی میں ہم سب لوگ تناؤ میں رہتے ہیں۔