دسترخوان افطار

اَلسی کا رائتہ
اجزاء: دہی۔1پاؤ، پسی لال مرچ۔1/2چائے کا چمچہ ، السی کے کْٹے دانے۔2۔3کھانے کے چمچے ، چائنیز سالٹ۔1/3چائے کا چمچہ ، نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب: بلینڈر جگ میں 1پاؤ دہی ، 2۔3کھانے کے چمچے اَلسی کے کْٹے دانے ، 1/2چائے کا چمچہ پسی لال مرچ ، 1/3 چائے کا چمچہ چائنیز سالٹ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر بلینڈکر لیں اور سرو کریں۔
آلو بڑے فرائیڈ سینڈوچ
اجزاء: آلو۔دو عدد درمیانے ، ڈبل روٹی کے سلائس۔پانچ سے چھ عدد ، نمک۔حسب ذائقہ ، کٹی ہوئی کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچہ ، ہری مرچیں۔تین سے چار عدد ، ہرا دھنیا۔چار کھانے کے چمچے ، لیموں کارس۔دو کھانے کے چمچے ، انڈے کی سفیدی۔دو عدد ، کوکنگ آئل۔حسب ضرورت
ترکیب: آلووں کو ابال کر چھیل کر میش کرلیں ،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ ہرا مصالحہ ،نمک ، کالی مرچ اور لیموں کا رس کو آلووں میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر آلوکے مکسچر کو پیسٹ کریں اور اس پر دوسری سلائس رکھ کر اچھی طرح دبادیں۔اس سینڈوچ کو چار چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ،انڈے کی سفیدیوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچیں ڈالیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پرگرم کریں اور سینڈوچز کو پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی میں ڈپ کر کے سنہرے فرائی کرلیں۔
دہی فرائی آلو
اجزاء: آلو۔آدھا کلو ، دہی۔آدھا کلو ، دودھ۔ایک کپ ، بھنا اور کٹا ہوا زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ ، پسی ہری مرچ۔دو چائے کے چمچے ، کٹا ہوا لہسن۔ایک چائے کا چمچہ ، نمک۔آدھا چائے کا چمچہ ، ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچے ، تیل ( تلنے کے لئے)۔حسب ضرورت
بگھارے کے اجزاء: کڑی پتے۔آٹھ عدد ، زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ ، چوپڈ ادرک لہسن۔دو چائے کے چمچے ، تیل۔چار کھانے کے چمچے
ترکیب: پہلے آدھا کلو آلووں کو کدوکش کر کے دیپ فرائی کرکے نکالیں۔اب آدھا کلو دہی میں ایک کپ دودھ ،ایک چائے کا چمچہ بھنا اور کٹا زیرہ ،دو چائے کے چمچے پسی ہری مرچ ،ایک چائے کا چمچہ کٹا ہوا لہسن اور آدھا چائے کا چمچہ نمک ڈال کر پھینٹ لیں۔پھر پھینٹی ہوئی دہی ایک ڈش میں نکالیں۔اس کے بعد چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے آٹھ عدد کڑی پتے اور اور ایک کھانے کا چمچہ کا بگھار بنا کر دہی پر تڑکا دیں۔آخر میں اوپر فرائی کئے ہوئے آلو ڈال کر سرو کریں۔
پیالہ چاٹ
اجزاء: ابلے کابلی چنے۔ایک پاو ، ابلے آلو۔ایک کپ ، پھینٹی ہوئی دہی۔ایک پاو ، باریک کٹی پیاز۔دو عدد ، باریک کٹے ٹماٹر۔دو عدد ، باریک کٹی ہری مرچ۔تین سے چار عدد ، باریک کٹا ہرا دھنیا۔آدھی گٹھی ، لیموں کا رس۔چار سے پانچ کھانے کے چمچے ، پاپڑی۔چار سے پانچ عدد ، رول کی پٹیاں۔حسب ضرورت ، چاٹ مصالحہ۔حسب ضرورت ، تیل۔فرائی کے لئے ، نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب: ایک پتیلی میں حسب ضرورت تیل گرم کر لیں۔چھلنی میں حسب ضرورت رول کی پٹیاں سیٹ کریں۔اوپر سے چھلنی دبا کر پٹیاں فرائی کریں اور پیالیاں بنائیں۔اب ایک مکسنگ باول میں ایک پاو ابلے کابلی چنے ڈالیں اور حسب ضرورت نمک شامل کر کے مکس کریں۔اب اس میں تین سے چار عدد باریک کٹی ہری مرچیں ،آدھی گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا،اور چار سے پانچ کھانے کے چمچے لیموں کا رس شامل کریں۔پھر دو عدد پیاز اور دو عدد ٹماٹر ڈالیں۔ پھر اس کے بعد ایک پاو دہی کو پھینٹ کر اوپر سے ڈالیں۔اور چار سے پانچ عدد پاپڑی کو چورا کر کے ڈال دیں۔اب انہیں پیالیوں میں بھر دیں۔آخر میں حسب ذائقہ چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔
پائن ایپل جوس
اجزاء:کوکونٹ کریم۔ایک ٹِن ، پائن ایپل جوس۔دو پیالی ، پائن ایپل چنکس۔ایک ٹِن ، چینی۔ چار کھانے کے چمچے ، برف۔حسب ضرورت ، پودینے کے پتے۔چند عدد
ترکیب: بلینڈر میں ایک ٹِن کوکونٹ کریم، دو پیالی پائن ایپل جوس، ایک ٹِن پائن ایپل چنکس،چار کھانے کے چمچے چینی اور حسب ضرورت برف ڈال کرخوب اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔اب اسے گلاسوں میں نکال کر اوپر سے ایک سے دو عدد پائن ایپل چنکس اور حسب ضرورت برف ڈال کر سرو کریں۔
زیرہ چٹنی
اجزاء: ٹماٹر۔6عدد ، ثابت گول مرچ۔10عدد ، املی کارس۔1کپ ، نمک۔1چائے کا چمچہ ، زیرہ۔2کھانے کے چمچے ، سونٹھ۔1/2چائے کاچمچہ
ترکیب: پہلے توے پر 2کھانے کے چمچے زیرہ کو بھون لیں۔ اب بھنا زیرہ ، 6عدد ٹماٹر ، 10عدد ثابت گول مرچ ، 1کپ املی کا رس ، 1چائے کا چمچہ نمک اور 1/2چائے کا چمچہ سونٹھ کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ مزے دار چٹنی تیار ہے۔