دھونی نے 20 ماہ بعد جیتی ون ڈے سیریز

ہرارے ، 13 جون (یو این آئی) نوجوان لیگ اسپنر یجویندر چہل (25 رن پر تین وکٹ) کی بااثر کارکردگی اور ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کی بہتر شراکت کی بدولت ہندستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پیر کو آٹھ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 2۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ہندستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی نوجوان بریگیڈ کے دم پر 20 ماہ کے طویل وقفے کے بعد اپنی کپتانی میں ون ڈے سیریز جیتی ہے ۔دھونی کی کپتانی میں ہندستان نے آخری بار اکتوبر 2014 میں گھریلو زمین پر ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ٹیم انڈیا کے نوجوان گیند بازوں نے زمبابوے کو ایک وقت تین وکٹ پر 106 رنز کی شاندار حالت کو 34.3 اوور میں 126 رن پر محدود کردیا۔ہندوستان کو اس آسان اسکور کا پیچھا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ہندستان نے ے 26.5 اوور میں دو وکٹ پر 129 رن بنا کر یک طرفہ کامیابی حاصل کر لی۔ہندستان نے پہلا ون ڈے نو وکٹ سے جیتا تھا۔گزشتہ میچ کے سنچری میکر لوکیش راہل 50 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔راہل نے اس طرح ون ڈے میں پہلی بار آؤٹ ہونے سے پہلے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ بنا دیا۔راہل نے ون ڈے میں پہلی بار آؤٹ ہونے سے پہلے 133 رنز بنائے جبکہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ڈبلیو رمن کے نام 103 رنز کا تھا۔راہل نے گزشتہ میچ میں ناٹ آؤٹ 100 رنز بنائے تھے اور پہلے ون ڈے میں وہ سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بنے تھے ۔راہل اور کرونا نائر (39) نے پہلے وکٹ کے لئے 14.4 اوور میں 58 رن کی ساجھے داری کی۔راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد نائر اور امباٹي رائیڈو نے دوسرے وکٹ کے لئے 12 اوور میں 67 رنز کا اضافہ کر کے ہندستان کو جیت کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ہندستان کا اسکور جب 125 تھا تو نائر کو سکندر رضا نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔نائر نے 68 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔رائیڈو نے منیش پانڈے کے ساتھ ہندستان کو فتح کی منزل پر پہنچا دیا۔پانڈے نے رضا کے اسی اوور کی آخری گیند پر فتح چوکا مارا۔رائیڈو نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز میں سات چوکے لگائے ۔پانڈے چار رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ہندستانی نوجوان کھلاڑیوں نے اس طرح مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چہل کو ان کی بہترین بولنگ کیلئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔انہوں نے کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اس سے قبل یجویندر چہل (تین وکٹ)، بریندر شرن اور دھول کلکرنی (دو دو وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندستانی کرکٹ ٹیم نے پیر کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 34.3 اوور میں محض 126 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا لیکن ہندستانی گیند بازوں کے سامنے میزبان ٹیم پورے 50 اوور بھی میدان پر ٹکنے کا جذبہ ظاہر نہیں کرسکی۔زمبابوے کی خراب بلے بازی کا اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صرف تین کھلاڑی ہی دہائی کے ہندسے تک پہنچ سکے ۔ووسي سباندا نے 53 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو 100 رن کے پار پہنچانے میں مدد کی۔32 سالہ سباندا نے 69 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 53 رنز بنائے ۔یہ ان کی 21 ویں بین الاقوامی نصف سنچری ہے ۔چامو چبھابھا نے 21 رن اور سکندر رضا نے 16 رنز بنائے ۔اوپنر ہیملٹن مسکادزا نے نو رن، پیٹر مور نے ایک رن، ایلٹن چگمبرا صفر، رچمنڈ متمباني دو، کپتان گریم کریمر سات، تیندي چتارا دو اور تاراي مجارباني پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سین ولیمز ایبسنٹ ہرٹ رہے ۔اسپنر یجویندر نے چھ اوور میں 25 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹ نکالے ۔بریندر نے 17 رن پر دو اور دھول نے 31 رن پر دو وکٹ لئے ۔جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی اور اس طرح تمام ہندستانی گیند بازوں نے کامیابی حاصل کی۔تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے آگے چل رہی ٹیم انڈیا کے کپتان دھونی نے دوسرے میچ میں بغیر کسی تبدیلی کے ہی آخری الیون کو اتارا تھا۔سیریز پر قبضے کے ارادے سے اتری ہندستانی ٹیم نے میچ میں آغاز سے ہی بہترین بولنگ کی اور اوپنر ہیملٹن محض نو رنز بنا کر شرن کی گیند پر بمراہ کو کیچ تھما بیٹھے ۔اس کے بعد بریندر نے مور کو ایک رن پر ہی ایل بی ڈبلیو کرکے اپنا دوسرا وکٹ لیا۔چبھابھا کو کلکرنی نے ایل بی ڈبلیو کر کے زمبابوے کو 39 رنز پر تیسرا جھٹکا دیا۔