سائنا،سندھو سے ریو میں تمغے کی امید ہے : پڈوکون

ممبئی، 16 جون (یو این آئی) ملک کے عظیم بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون نے جمعرات کو کہا کہ انہیں ریو اولمپکس میں سائنا نہوال اور پی وی سندھو سے خواتین کے سنگلز میں تمغے کی پوری امید ہے ۔پڈوکون نے ریو اولمپکس کے سرکاری براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے پروگرام میں کہا کہ خواتین سنگلز میں سائنا اور سندھو دونوں ہی تمغہ کی امید ہیں ۔ لیکن کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے ۔ سائنا نمبر ون رہ چکی ہیں اور انہوں نے دنیا کی تمام بڑی کھلاڑیوں کو شکست دی ہے ۔لیکن ان کا اولمپک میں تمغہ جیتنا اس بات پر منحصر کرے گا کہ اولمپکس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ایک ہفتے کے وقت ان کی کارکردگی کیسی رہتی ہے اور وہ دباؤ کو کس طرح برداشت کر پاتی ہیں ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جوالہ گٹا اور اشونی پونپا کی جوڑی سے بھی توقع کر سکتے ہیں۔کندامبي سری کانت نے بھی اپنی کارکردگی میں قابل ذکر سدھارکیا ہے ۔لیکن سب کچھ ایک بار پھر اس بات پر منحصر ہے کہ اس ایک ہفتے میں ہمارے کھلاڑی کیسامظاہرہ کرتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی اچھے نتائج دے پائیں گے ۔پڈوکون اسٹار اسپورٹس نے اپنے ان ماہرین کے پینل میں شامل کیا ہے جو اولمپکس کے دوران اسٹار اسپورٹس کے آٹھ چینلز پر کھیلوں کے مھاکمبھ کی ہر تفصیلات سے کھیل سے پیار کرنے والوں کو روبرو کرائیں گے ۔اس پینل میں آسٹریلیا کے عظیم تیراک ایان تھورپ، شوٹر انجلی بھاگوت، ہاکی کھلاڑی ویرن رسکنہا اور تیراک ریان پونچا شامل ہیں۔ریو اولمپکس میں ہندستان کے تمغہ امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر پڈوکون نے کہا کہ 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں اور 2012 کے لندن اولمپکس نے کھیلوں کے تئیں لوگوں کے تصور کو بدلا ہے ۔اب امیدیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ لندن میں ہم نے چھ تمغے جیتے تھے اور اس بار یہ تعداد لندن سے دوگنی ہو سکتی ہے ۔نشانے بازوں کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا: انجلیتین بار کی اولمپین خاتون شوٹر انجلی بھاگوت نے کہا کہ نشانے بازوں کو ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے ۔اولمپکس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی آتے ہیں اور ان کے درمیان آپ تبھی اچھی کارکردگی کر سکتے ہیں۔